رحیم یار خان، ہمیں اپنے فروعی اختلافات کو بھول کر ملک وقوم کی بہتری اور قیام امن کے لئے کام کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ اگست 21:35

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہم مذہبی، لسانی اور گروہی معاملات سے نکل کر ایک ہو جائیں،ہمیں اپنے فروعی اختلافات کو بھول کر ملک وقوم کی بہتری اور قیام امن کے لئے کام کرنا ہے، اللہ تعالیٰ نے ریاست اور قانون کے ذریعے جو اختیارات ہمیں دیئے ہیں وہ اختیارات جرائم کے خاتمے، قانون کی عملداری اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالہ سے منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی پی او عمر سلامت، ارکان پارلیمنٹ چوہدری محمد شفیق، میاں محمد شفیع، عامر نواز خان چانڈیو،اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز، ممبران امن کمیٹی ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر مذہب ہمیں دوسروں کے عقائد کا احترام سکھاتا ہے اور کسی بھی مذہبی تہوار کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں کی ذمہ داری ہے اور بطور ضلعی ایڈمنسٹریٹر مجھے خوشی ہے کہ ضلع رحیم یار خان کے تمام علماء کرام امن کے داعی اور قیام امن کے لیے اپنا بھر پور کردار اداکرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی تحصیلوں میں امن کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرکے محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دیں اور جلوس ومجالس کے روٹس کو کلیئر رکھنے کے لئے اقدامات کریں۔

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments