رحیم یار خان، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد25اگست کو ہوگا

ہفتہ اگست 21:35

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد25اگست کو ہوگا۔اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان چوہدری اعتزاز انجم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غضنفر شفیق، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی، شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال سے ڈاکٹر عمر جمیل سمیت نمائندہ یونیوسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پرنسپل شیخ زید سکول نجیب اللہ خان، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں انٹر ٹیسٹ کے حوالہ سے مثالی انتظامات ہونے چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں 900سے زائد سیٹوں کے لئی2000سے زائد طلباء و طالبات انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیں گے جس کے لئے مناسب انتظامات کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اضافی کرسیاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیخ زید سکول کو فراہم کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس سیکورٹی اور ٹریفک پولیس پارکنگ پلان مرتب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کے ہمراہ آنے والے والدین کے لئے بھی بہترین ویٹنگ انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر انتظامات23اگست تک مکمل کر لئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments