رحیم یار خان فلائی اوور افتتاح کے پہلے دن ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پیر 19 اگست 2019 14:09

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں نیا بننے والا فلائی اوور پہلے ہی دن ٹوٹ پھوٹ کا شکار یہ فلائی اوور 19 اگست 2019ء بروز سوموار ہی کو ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ہلکی گاڑیوں کے گذرنے سے ہی جگہ جگہ ٹوٹ کر سیمنٹ اکھڑ گیا اور سرئیے نظر آرہے ہیں اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ اس فلائی اوور کا سنگ بنیاد گزشتہ سال مسلم لیگ ن کے دور میں رکھا گیا اور بعد میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد لیگی ایم این اے کی تختیاں ہٹا کر تحریک انصاف کے ایم این نے اپنے نام سے لگوا کر شہر بھر سے عوام کی داد سمیٹنا چاہی۔

مگر پیروالے دن افتتاح کے بعد فلائی اوور کی اس حالت ہوگئی عوام کے سروں پر لٹکتی ہوئی یہ تلوار کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں