رحیم یار خان، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’’خواتین کشمیر کانفرنس‘‘کا انعقاد

منگل 20 اگست 2019 19:24

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) جماعت اسلامی رحیم یار خان خواتین کے زیر اہتمام ’’خواتین کشمیر کانفرنس‘‘کا انعقاد کیا گیا جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قرآن انسٹیٹیوٹ تھلی روڈ پر منعقدہ ’’خواتین کشمیر کانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خواتین کی ضلعی ناظمہ مریم جمیلہ نے کہا کہ گذشتہ اٹھارہ دنوں سے مقبوضہ کشمیر کربلا کا منظر پیش کررہا ہے، لاکھوں مسلمان مرد خواتین بوڑھے اور بچوں کی زندگیاں سسک او ر ِبلک رہی ہیں، گذشتہ اٹھارہ دنوں سے کرفیو لگا کر مقبوضہ وادی کو جیل اور ہر گلی محلے کو بھارتی فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا ہے، انھوں نے مقبوضہ وادی کے لاکھوں مسلمان خواتین بہنوں کے جذبہ جہاد و حریت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار جتنا ظلم کرلے وہ کشمیریوں کو مزید غلام نہیں بنا سکتا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظمہ عائشہ شعیب اور سدرہ ہارون کہا کہ مقبوضہ کشمیر کسی مذاکرات یا اقوام متحدہ کی قرارداوں اور ثالثی سے نہیں بلکہ جہاد سے آذاد ہو گا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔ جماعت اسلامی کی خواتین نے کہا کہ ظلم کی اندھیری رات اپنے آخری پہر میں داخل ہو چکی، کشمیر کی آزادی کی صبح جلد پھوٹنے کو ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں