رحیم یار خان، ’’ہر بشر دو شجر‘‘ مہم کے تحت ضلع بھر میں بھر پور انداز سے شجر کاری کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

منگل 20 اگست 2019 19:28

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنررحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا کہ ہے ’’ہر بشر دو شجر‘‘ مہم کے تحت ضلع بھر میں بھر پور انداز سے شجر کاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری حکومت پاکستان اور پنجاب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر شجر کاری مہم کو مانیٹر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابقہ مہم میں بھی ضلع رحیم یار خان میں 3لاکھ 22ہزار سے زائد پودے لگائے گئے تاہم اس مہم کے تحت اس ٹارگٹ کو ڈبل کیا جائے گا اور سرکاری، پرائیویٹ سیکٹر اور عوام کی مدد سے اس کو پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور سول سوسائٹی شجر کاری کو بے حد اہمیت دیتی ہے۔انہوں نے ضلع بھر میں کالجز، نجی و سرکاری سکولز، یونیورسٹیز، ہسپتالوں، بنیادی و دیہی مراکز صحت، سرکاری دفاتر، گرین بیلٹس، مارکیٹ کمیٹیز، میونسپل و ضلع کونسل، ہائی ویز، بلڈنگ، زراعت فشریز، ٹرانسپورٹ، لائیو سٹاک، پولیس ودیگر محکموں کے سربراہان اپنے اپنے دفاتروں اور فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ نہ صرف شجر کاری کریں بلکہ ان کے تحفظ اور مکمل آبیاری کے لئے بھی اقدامات کریں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں