رحیم یار خان ۔پلانٹ فار پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام

جمعرات 22 اگست 2019 19:46

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ریڈ پاکستان،سرسبز پاکستان، اوراین سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن ملک مختار حسین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

جناح ہال رحیم یار خان میں منعقدہ اس تقریب میں سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی عباس اختر ،ریڈ پاکستان کے شاہد سلیم،ملک امداد، ضیاالقادر،شہزاد عاطر،ربانی بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے درختوں کی افادیت بارے آگاہی دی اور بچوں نے ٹیبلیوں پیش کرکے مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد ازاں مہمانوں نے ٹاوٴْن ہاک کے سبزا زار میں پودہ لگاکر شجر کاری کا افتتاح کیا اور ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں