رحیم یار خان ۔محرم الحرام کے دوران کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،اے ڈی سی ریونیورحیم یارخان

جمعرات اگست 19:46

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیووایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی رحیم یار خان جہانزیب حسین لابرنے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتربنانے کے ساتھ تجاوزات کے خلاف بلاامتیازآپریشن کیاجائے تاکہ مجالس اورجلوس کے موقع پرعوام کوپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے اورجلوس روٹس کلیئرہوں۔

شیعہ علماء کونسل کے قائم مقام ضلعی صدرعامرسجادسومروکی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، میونسپل کمیٹی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ افسران واہلکاران تمام علاقوں میں سیوریج مسائل کے حل پرتوجہ دیں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتربنائیں اورعوام کی شکایات کافوری ازالہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محرم الحرام ہمیں محبت،بھائی چارے اورامن کاپیغام دیتاہے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنراعتزازانجم، سٹی سرکل افسرڈی ایس پی عباس اختر،چیف افسرمیونسپل کمیٹی ارشد ورک،سیدآصف حسین نقوی،حاجی شبیراحمد،سیدمظہرنقوی،اطہرحسین،نذرحسین پنوار، سیداشرف علی شاہ ایڈووکیٹ سمیت دیگربھی موجودتھے۔قبل ازیں عامر سجاد سومرو ودیگر نے میونسپل کمیٹی حکام کوشہرمیں سیوریج،صفائی ستھرائی سمیت دیگرمسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments