رحیم یار خان ۔شیخ زید ہسپتال کو سہولیات سے آراستہ کرنا ترجیحات میں شامل ہے،ڈی سی رحیم یار خان

جمعرات اگست 19:46

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنررحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کو سہولیات سے آراستہ کرنا ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لئے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں دستیاب سہولیات سے نہ صرف ضلع رحیم یار خان بلکہ نزدیکی اضلاع اور صوبہ سندھ و بلوچستان کے مریض بھی استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے آئی مانیٹرنگ ٹیم سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیاجس میں ڈائریکٹر آئی اینڈ سی عثمان افتخار، کنسلٹنٹ ڈاکٹر اقبال گجر،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ای عبدالمتین جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محسن حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر بائیو میڈیکل عامر رضا شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈی ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر الیاس احمد سمیت دیگر موجو دتھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ٹیم کے نمائندگان کو کہا کہ وہ شیخ زید ہسپتال کے انتظامی و اپریشنل امور کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے مفصل رپورٹ تیا ر کریں تاکہ اس کی روشنی میں شیخ زید ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب مشینری، جرحی آلات، ادویات سمیت ہسپتال میں مریضوں کی آمد بارے بھی رپورٹ تیار کی جائے اس موقع پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے نمائندہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments