محرم الحرام کے دوران تمام محکمہ جات جامع پلان مرتب کر کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،اسسٹنٹ کمشنررحیم یار خان

جمعہ اگست 17:43

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) اسسٹنٹ کمشنررحیم یار خان چوہدری اعتزاز انجم نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تحصیل بھر میں ماتمی جلوس و مجالس میں امن وامان برقرار رکھنے اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام محکمہ جات جامع پلان مرتب کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی سٹی عباس اختر کے ہمراہ تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

جس میں بابر زمان، آصف نقوی، مرتضی حیدر، سجاد سومرو، عبدالمجید سعیدی سمیت تحصیل امن کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران ماتمی جلوس ومجالس کے منتظمین کے ساتھ مل کر قبل از وقت اقدامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلوس ومجالس کے روٹس سے تجاوزات اور سیوریج مسائل کو ختم جبکہ روڈ پیچ ورک کو مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میپکو، پی ٹی سی ایل اورسوئی گیس کے محکمے بھی اپنی ٹیمیں تشکیل دیکر جلو س ومجالس کے روٹس کو چیک کریں۔ایس ڈی پی او سٹی عباس اخترنے کہا کہ تمام جلو س و مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور جلوس ومجالس سے قبل تما م روٹس کی سوئپنگ کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مجالس و جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں جنکی مرکزی کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments