رحیم یار خا ن میں نے نامی جائیدادوں کا سراغ لگانے کے لئے کریک ڈائون کا آغاز

پیر 16 ستمبر 2019 23:29

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ضلع رحیم یار خا ن میں نے نامی جائیدادوں کا سراغ لگانے کے لئے کریک ڈائون کا آغاز، مختلف نوعیت کے محکمانہ ذرائع بروئے کار لا کر فرضی اور مشتبہ جائیدادوں کو تلاش کر کے قانون شکن افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت اجلاس میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی، نئے بلدیاتی اداروں کے قیام، ان کی حد بندی و دیگر امور سمیت پرائس کنٹرول اور دیگر حکومت اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخار، اکبر ظہور، آصف قبال، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں خالد مسعود، ایکسین ضلع کونسل محمد انصر، جام محمد نعیم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ بے نامی جائیدادوں کی سراغ رسانی کے اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور فرضی و جعلی ناموں پر رجسٹرڈ مشکوک جائیدادوں کی تفصیلات جلد از جلد فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز شہری و دیہی حدود کے از سر نو تعین کے لئے اپنی ذمہ داریاں مربوط اور جامع انداز میں ادا کرتے ہوئے اس اہم قومی ٹاسک کی مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور انداز سے کریک ڈائون کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں