رحیم یار خان، بچوں کو متوازن اور صحت سے بھر پور خوراک کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 16 ستمبر 2019 23:29

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ بچوں کو متوازن اور صحت سے بھر پور خوراک کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور حکومت پنجاب اس سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈاکٹر غضنفر شفیق، میڈم افشاں، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اشفاق سمیت دیگر اداروں کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کی کنٹین میں کنٹرول کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقبل کے معمار غذائیت سے بھر پور معیاری غذا کھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز کو فیلڈ میں نکالیں اور وہ تعلیمی اداروں سمیت مختلف عوامی مقامات پر معیاری غذا استعمال کرنے کے بارے میں آگہی فراہم کریں جبکہ ڈی او سوشل ویلفیئر مختلف این جی اوز کو بھی اس پروگرام میں شامل کریں۔

انہوں نے ڈی ایف سی کو ہدایت کی کہ فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے تحت فلوز ملز کوفراہم کی جانے والے مائیکرو فیڈرز کا استعمال یقینی بنائیں جو وٹامن اور منرلز کو آٹے میں شامل کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے میں ملوث افراد کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل تیز کیا جائے۔انہوں نے پروگرام منیجر میڈم افشاں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا ماہانہ شیڈول مرتب کرکے آگاہ کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں56فلور ملز فنکشنل ہیں جبکہ46فلور ملز کو مائیکرو فیڈر فراہم کئے گئے ہیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں