وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارصوبہ میں تعلیم اورصحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے بھرپورکوشاں ہیں‘ چوہدری آصف مجید

منگل 17 ستمبر 2019 18:26

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارصوبہ میں تعلیم اورصحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے بھرپورکوشاں ہیں‘ شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے‘ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سکھراڈہ رحیم یار خان کے دورے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزسعدیہ رشید‘ پرنسپل نصرت بشیرچیمہ اوروائس پرنسپل ثمینہ اخترسے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دورحاضرکے مطابق تعلیم کے میعارمیں جدت لاناوقت کی اشدضرورت ہے‘ تعلیمی اداروں کانظام بہتربنائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ کالج کے مسائل حل کرنے کے لیے وہ اورممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ اپنابھرپورکرداراداکریں گے اورکالج کے معاملات کے سلسلے میں ان کے نمائندے چوہدری ظہورگجراورسابق کونسلرجام فیاض حسین لاڑ رابطہ رکھیں گے۔

قبل ازیں پرنسپل کالج نصرت بشیرچیمہ نے چوہدری آصف مجیدکوکالج کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیااوردرپیش مسائل بتلائے۔ اس موقع پرجام فیاض حسین لاڑ بھی موجودتھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں