رحیم یارخان، عوام کے مسائل حل کریں، انہیں خوش اخلاقی سے ڈیل کریں، آر پی او

منگل 17 ستمبر 2019 21:28

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رینج عمران محمود ایک روزہ دورے پر رحیم یارخان پہنچے تو ڈی پی او رحیم یارخان محمد اکرم نے ان کو خوش آمدید کہا، جس کے بعد انہوں نے ضلع بھر ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ جرائم کی قلع قمع اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کو ئی کسر اٹھا نہ رکھیں، کار کردگی کو بہتر سے بہترین بنائیں، عوام کے مسائل حل کریں انہیں خوش اخلاقی سے ڈیل کریں۔

مجرمان اشتہاریوں اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گشت کو موئثر بنانے اور شہریوں سے قریبی روابط رکھ کر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے بھی ہدایات دیں۔ آر پی او نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور میڈیا کی جانب سے کئے جانے والے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پریس اور پولیس کے درمیان چولی دامن کا ساتھ ہے اسی لیے وہ آج ان کے درمیان ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ صلاح الدین کیس ابھی زیر تفتیش ہے اور اس سلسلہ میں کوئی بھی حتمی رائے قائم کرنا یا دینا مناسب نہ ہے۔ آر پی او نے صحافیوں کے سوال اٹھانے پر وضاحت کی کہ تھانوں کے اندر شہریوں اور صحافیوں کے موبائل فون لے جانے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں