رحیم یار خان، انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام محکمے الرٹ رہیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 17 ستمبر 2019 21:28

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام محکمے الرٹ رہیں، انسداد ڈینگی کے لئے آگہی مہم چلائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، ریاست علی، شیخ محمد طاہر سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، کالجر، زراعت، لائیو سٹاک، سوشل ویلفیئر،ٹرانسپورٹ، چیف افسران میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل، فشریز ودیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات نرسریوں، کباڑ خانوں، ٹائر شاپس، تالاب، سروس سٹیشن، قبرستانوں سمیت سرکاری و نجی دفاتر اور رہائش گاہوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور جہاں ضروری ہو فوری سپرے کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ کے تعین کے لئے از سر نو ضلع بھر میں سروے کیا جائے جبکہ ٹائر شاپس، جنک یارڈ، قبرستانوں سمیت دیگر مقامات کی رجسٹریشن کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شیخ زید ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کائونٹرز قائم کرکے الگ وارڈز او ر تربیت یافتہ سٹاف مقرر کیا جائے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے افسران نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے محکمانہ کارروائیوں بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں