رحیم یار خان، محنتی و فرض شناس ملازمین محکموں کا اثاثہ ہیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 17 ستمبر 2019 21:28

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا کہ محنتی و فرض شناس ملازمین محکموں کا اثاثہ ہیں اور ان کے جائز مطالبات پر عملدرآمد افسران کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان سروس پرموشن ملازمین کا حق ہے جس کے لئے مختلف محکموں میں ترجیحی بنیادوں پر زیر التوا پرموشن کیسز میرٹ پر حل کئے جا رہے ہیں تاکہ ملازمین کو آگے بڑھ کر کام کرنے کے مواقع میسر آ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ریونیو کے ان سروس پرموشن ٹیسٹ میں کامیاب ہوکو شکریہ ادا کرنے کیلئے آنے والے ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار تمام محکموں میں پرموشن کیسز کو نمٹایا جا رہا ہے تاکہ ملازمین کو ان کا حق مل سکے۔انہوں نے ان سروس پرموشن ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید محنت اور لگن سے فرائض کی ادائیگی کرنے کی ہدایت کی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں