رحیم یار خان، پبلک ٹرانسپورٹرز بس اسٹینڈ اور ٹکٹ کائونٹرز پر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے بینرز آویزاں کریں، ریاست علی

منگل 17 ستمبر 2019 21:29

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رحیم یار خان ریاست علی نے کہا ہے کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹرز اپنے بس اسٹینڈ اور ٹکٹ کائونٹرز پر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے آگہی بینرز آویزاں کریں جبکہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی نمایاں جگہوں پر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے پمفلٹ و بینرز چسپاں کئے جائیں تاکہ مسافروں کو ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے آگہی حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے پبلک ٹرانسپورٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر بھی تمام پبلک مقامات، جنرل بس اسٹینڈز و دیگر مقامات پر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے آگہی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹز اپنی ٹرانسپورٹ اور اڈوں پر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے ناصرف حفاظتی اقدامات کریں بلکہ عوامی آگہی کے لئے بھی حکومت ہدایات پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں