عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام افسران کو اپنی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرنا ہو گا، ڈی سی رحیم یار خان

بدھ 18 ستمبر 2019 23:41

رحیم یار خان ۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام صوبائی و ضلعی اور لوکل گورنمنٹ کے محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور انتظامی امور میں بہتری کے سلسلہ میں تمام افسران کو اپنی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرنا ہو گا، محنتی، ایماندار اور عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی رکھنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ حکومتی ترجیحات میں عدم دلچسپی کا مظاہر ہ کرنے والوں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ اور عوامی فلاح وبہبود سمیت مسائل کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی مانیٹرنگ کے لئے بنائے جانے والے پرفارمنس منیجمنٹ سسٹم کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، اکبر ظہور، آصف اقبال، ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری اکبر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میا ں خالد مسعود سمیت تمام صوبائی، ضلعی اور لوکل گورنمنٹ کے افسران موجو دتھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سسٹم کی بدولت تمام محکموں کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرکی جائے گی اور تمام ضلعی و تحصیل افسران ، فیلڈماتحت عملہ اپنے محکمانہ توسط سے حکومتی اقدامات سمیت عوامی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات اس سسٹم پر اپ لوڈ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ محنتی اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ معیار کے مطابق کام نہ کرنے پر محکمانہ کارروائی عمل لائی جائے گی۔انہوں نے پرفارمنس منیجمٹ سسٹم کے تحت محکموں کی روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی اپ لوڈ کرنے کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی افسران کی ٹیم حکومتی ترجیحات پر پورا اترتے ہوئے اپنی کارکردگی میں فوری بہتری لائے گی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں