دانش سکول میں ڈے سکالرز کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیاہے،پرنسپل

بدھ ستمبر 23:43

رحیم یار خان ۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) پرنسپل دانش سکول گرلز کیمپس میڈم روبینہ بدر نے کہا ہے کہ دانش سکول(گرلز و بوائز) رحیم یار خان میں ڈے سکالرز کے لئے بھی داخلوں کا آغاز کر دیا گیاہے تاہم داخلے انتہائی محدود نشستوں پر کلاس ششم،ہفتم اورہشتم میں کیے جارہے ہیں،دانش سکولز ہونہار طالبعلموں کو بہترین ، اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈے سکالرز پروگرام کے تحت متوسط طبقہ کے بچے بھی مستفید ہو سکیں گے جو کہ صبح سکول آئیں گے اور دوپہر میں واپس چلے جائیں گے،مذکورہ پروگرام کے تحت داخلہ لینے والے بچوں کے لئے ابتدائی طور پر 2000روپے ماہانہ فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ داخلہ فارم25ستمبر 2019تک دانش سکولز میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویڑن کے مطابق جنوبی پنجا ب بھر میں قائم دانش سکولز ہونہار طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، تعلیمی میدان میں دانش سکولز کا کوئی ثانی نہیں، دانش سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی ذہنی واخلاقی تربیت پر بھی بھر پور توجہ دی جاتی ہے تاکہ مستقبل کے معماروں کو معاشرے کا مفید اور قابل فرد بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments