رکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدکیرحیم یار خان چیمبرآف کامرس انتخابات میں کامیاب ہونے والی کابینہ کومبارکباد

بدھ 18 ستمبر 2019 23:43

رحیم یار خان ۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ رحیم یار خان چیمبرآف کامرس انتخابات میں کامیاب ہونے والی کابینہ کومبارکباددیتے ہیں اوریقین دلاتے ہیں کہ تاجربرادری کے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہدکریں گے ‘ نائب صدرچیمبرآف کامرس حاجی سلیم بھلرکوچوہدری شاہ زیب وڑائچ‘ حاجی ظہورگجراورجاویدارشادکے ہمراہ مبارکباددیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کاروباری شخصیات کوریلیف فراہم کرنے اوران کے مسائل کے حل میں بھرپورکوشاں ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جن کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے اس موقع پرحاجی سلیم بھلرنے مبارکباددینے پرشکریہ اداکیااورکہاکہ ممبران چیمبرنے ان پرجس اعتمادکااظہار کیاانشائ اللہ اس پرپورااتریں گے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں