رحیم یار خان، فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 7 مزدور جھلس گئے

جمعرات 19 ستمبر 2019 15:10

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) رحیم یار خان کے علاقے میں شوگر ملز کا بوائلر پھٹنے سے 7 مزدور جھلس گئے ۔نجی ٹی ویژن چینل کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے میں واقع حمزہ شوگر ملز میں مزدور بوائلر کی صفائی کر رہے تھے کہ بوائلر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 مزدور بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے زخمی مزدوروں کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا جہاں 2 مزدوروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں