رحیم یار خان ،اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کرنے والے ملزم صلاح الدین کی قبر کشائی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 15:46

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کرنے والے ملزم صلاح الدین کی قبر کشائی کی گئی۔صلاح الدین کی قبر کشائی اس کے والد کی جانب سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت میں دائر درخواست پر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم گوجرانوالہ کے گورالی قبرستان پہنچی اور صلاح الدین کی قبر کشائی کی۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے صلاح الدین کی اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کیمرے کو دیکھ کر منہ بناتا ہوا بھی دیکھا جاسکتا تھا۔صلاح الدین کو ویڈیو منظر عام پرآنے کے کچھ روز بعد رحیم یار خان میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا، تاہم یکم ستمبر کو مبینہ طور پر پولیس تشدد سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں