رحیم یار خان،بچوں پرتشددکی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کااہتمام

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:07

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکے زیراہتمام بچوں پرتشددکی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کااہتمام کیاگیا،جوپریس کلب رحیم یار خان سے سٹی پل تک نکالی گئی۔ واک کی قیادت ضلعی افسرچائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیورواعجازشاہ نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعجاز شاہ نے کہاکہ حکومت پنجاب نے بچوں پرتشددکی روک تھام اوران کے تحفظ کے لیے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ قانون سازی کافیصلہ کیاہے تاکہ بچوں کامستقبل محفوظ بنایاجاسکے اورآئے روز بچوں پرتشددکے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکرکے افراد کواس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے تاکہ حکومتی اقدامات پرعمل درآمد کروایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں