رحیم یارخان، میاں محمدرفیق اختر ایڈووکیٹ پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر منتخب

پیر 23 ستمبر 2019 23:43

رحیم یارخان۔ 23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) میاں محمدرفیق اختر ایڈووکیٹ پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر منتخب ہوگئے۔میاں محمدرفیق اختر کاشمار ضلع رحیم یارخان ہی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کے سینئرٹیکس ایڈوائزر کے طورپرہوتاہے۔موصوف متعددبار رحیم یارخان ٹیکس بارایسوسی ایشن کے صدر، صادق کلب رحیم یارخان نائب صدرکے عہدے پرفائز رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ میاں محمدرفیق اختر شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال رحیم یارخان کے ممبربورڈ آف مینجمنٹ اورسرپرست اعلیٰ رحیم یارخان ٹیکس بارایسوسی ایشن کی حیثیت سے خدمات سرانجام بھی دے رہے ہیں۔موصوف پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن کانائب صدر منتخب ہونایقیناً ضلع رحیم یارخان کے لیے ایک اعزازسے کم نہیں ہے کیونکہ میاں رفیق اختر اس اہم عہدے پرمنتخب ہونے والی ضلع رحیم یارخان کی پہلی شخصیت ہیں ۔شہریوں نے نائب صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر میاں محمدرفیق اختر کومبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں