رحیم یارخان، عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے واک کا انعقاد

پیر 23 ستمبر 2019 23:43

رحیم یارخان۔ 23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے رحیم یارخان میں واک کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دے کرترقی کے مدارج طے کئے جا سکتے ہیں ،موثر خواندگی سے بہتر نتائج کا حصول ممکن ہے۔ واک میں محکمہ خواندگی وغیر رسمی تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی محمد علی خان، سپر نٹنڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ سمیت محکمہ تعلیم کے آفیسران اور طلباء نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تابناک مستقبل کے لئے تعلیم سنگ میل ہے ملک میں خواندگی کی شرح بڑھانے کے لئے گراس روٹ لیول پر اقدامات کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی ناممکن ہے، علم کی شمع روشن کرنے کے لئے ہر شخص کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کی جانب سے جناح ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم تھے جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی محمد علی خان نے کی۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابرعلی شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک مختار حسین سمیت دیگر موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رحیم یارخان محمد علی خان نے سیمینار میں شرکاسے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منانے کا مقصد عوام میں تعلیم وخواندگی کی اہمیت اجاگر کر نا ھے۔انہوںنے بتایا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ رحیم یارخان نے اپنے قیام کے مقاصد کی تکمیل کی خاطر اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے کوشاں ہے، نان فارمل سکول کے طلباء کسی بھی سطح پر فارمل اداروں کے طلباء سے صلاحیتوں میں کم نہیں۔انہوں نے بتایا کہ نان فارمل ادرہ حبیب کوٹ سے تعلیم حاصل کرنے والا ساون شاہ پاک آرمی میں شمولیت اختیار کر کے آج وطن کی سرحد کی حفاظت پر مامور ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں