رحیم یارخان، شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے زیر اہتمام ڈینگی کی آگاہی بارے سیمینار وآگاہی واک کااہتمام

پیر 23 ستمبر 2019 23:44

رحیم یارخان۔ 23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال رحیم یارخان کے زیر اہتمام ڈینگی کی آگاہی بارے ایک سیمینار اورآگاہی واک کااہتمام کیا گیا، جس میں پرنسپل پروفیسرڈاکٹر ظفرحسین تنویر اور ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی نے خصوصی شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر ظفرحسین تنویر،ڈ اکٹر غلام ربانی اور پروفیسرڈاکٹر غلام فرید نے شرکاء کو ڈینگی سے آگاہی بارے تفصیلی لیکچر دیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈینگی فیور سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،حکومت پنجاب ڈینگی کے تدارک کے لیے تمام تراقدامات بروئے کارلارہی ہے،ڈینگی ایک خاص مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جس کے لیے ہمیں حفاظتی اقدامات پر زوردیناہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی انتہائی خطرناک مرض ہے جس سے بچائو کیلئے اپنے گردونواح، گھروں،چھتوں اور لان میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کے صاف پانی زخیرہ کرنے کے لئے برتنوں،ٹینکوں اور ڈرموں کو ڈھانپ کر رکھیں۔مزیدبرآں انہوں نے شرکاء کو بریفنگ دی کے صحن اور چھت پر سونے والے حضرات مچھر دانی،مچھر مارنے والی کوائل، لیکوئیڈاورمچھر بھگائو لوشن کا استعمال ضرور کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر سے ہر فرد کو مکمل طور پر آگاہی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم پوری لگن ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم ڈینگی جیسی موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اجتماعی طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں