اضافی فیسوں سے متعلق والدین کی شکایات کے ازالہ کیلئے ضلعی و تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:20

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء)ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے نجی تعلیمی اداروں میںاضافی فیسوں سے متعلق والدین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ضلعی و تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ،ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سیکنڈری کنونیئر، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (میل)ایلیمنٹری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برانچ ڈپٹی کمشنر آفس، تحصیل رحیم یار خان میں اسسٹنٹ کمشنر کنونیئر، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر(میل)، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(ہیڈ کواٹر)،تحصیل صادق آباد اسسٹنٹ کمشنر کنونیئر، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(میل)صادق آباد، تحصیل خانپور میں اسسٹنٹ کمشنر کنونیئر، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اسی طرح تحصیل لیاقت پور یں بھی اسسٹنٹ کمشنر کنونیئر،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میل شامل ہے۔

(جاری ہے)

ضلع و تحصیل سطح پر کمیٹیاں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے زائد فیسیں وصول کرنے کی صورت میں والدین کی جانب سے کمیٹی کو دی جانے والی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے والدین کی شکایات کا ازالہ کریں گی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں