ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل کا اراضی ریکارڈ سنٹر رحیم یار خان کا دورہ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:20

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے اراضی ریکارڈ سنٹر رحیم یار خان کا سرپرائز دورہ کرتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں عوام کو دی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے زمینوں سے متعلق مختلف سروسز کے حصول کے لئے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹرز عملہ کے رویہ اور سروسز کے معیار بارے بھی معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کا عملہ عوام کو بہترین سروسز اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لائے اورسنٹر انچارج کسی بھی لمحہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز میں تعطل نہ آنے دے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں