سپلن سے ہی قومیں مہذہب قوموں کے طورپر پہچانی جاتی ہیں، سیکٹرIIIکمانڈر موٹروے پولیس رحیم یار خان

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:29

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) سیکٹرIIIکمانڈر موٹروے پولیس رحیم یار خان چوہدری عاطف شہزاد نے کہا ہے کہ ڈسپلن سے ہی قومیں مہذہب قوموں کے طورپر پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدآمد دراصل انسانیت کا احترام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ان سروس ایگر ی کلچرل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ رحیم یار خان میں منعقدہ روڈ سیفٹی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ فدا حسین بلوچ اور انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر راو ٴ عاطف سہیل بھی موجود تھے۔سیکٹرIIIکمانڈر موٹروے پولیس چوہدری عاطف شہزاد نے مزیدکہاکہ روڈسفیٹی سیمینار کے انعقاد کا مقصد ٹریفک قوانین بارے شعور ا ٴْجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ روڈ سیفٹی کے اصول جان و مال کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ روڈ سیفٹی اصولوں پر عمل کرکے نہ صرف حادثات سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اپنی اور اپنے ہم وطن مسافر وں کی جان و مال کو بھی محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ڈرائیورنگ ایک مکمل توجہ طلب ذمہ داری ہے اور دوران ڈروائیونگ ہمیشہ محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر راو ٴ عاطف سہیل نے بھی شرکاء کو روڈ سیفٹی بارے مکمل آگاہی فراہم کی اوران کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے۔بعدازاں شرکاء میں روڈ سفیٹی سے آگاہی بارے پمفلٹس بھی تقسیم کیئے گئے۔ قبل ازیں سیکٹرIIIکمانڈر موٹروے پولیس چوہدری عاطف شہزاد اور ڈائریکٹر انسی ٹیویٹ فدا حسین بلوچ کے مابین سونیئر کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں