سوشل میڈیا پربے بنیاد الزامات، ہراساں کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے،ڈاکٹر فرحانہ خالد

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:12

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ڈاکٹر فرحانہ خالد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پربے بنیاد الزامات اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے کسی کو اجازت نہیں دی جاے گی کہ وہ ڈاکٹروں اور ملازمین کو ہراساں کرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرحانہ خالد نے کہا کہ این جی او کے جعلی نمائندے محمدنعیم کے خلاف ہراساں کرنے اور الزام تراشی پر پولیس میں کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ این جی اوایک جعلی نمائندہ محمدنعیم جوکہ ہروقت ایمرجنسی اورہسپتال میں گھومتارہتاہے اورملازمین اورہسپتال کے مختلف ایریازکی تصاویر بنا کربلیک میل کرنے کی کوشش کرتاہے، پچھلے کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر اوچھے ہتھکنڈوں سے میری اورمیرے ادارے کی غیرمناسب پوسٹیں لگاتارہاہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ میری ڈگریوں کوجعلی قراردیتارہا،جس پرمیں نے مجبوراً ادارے میں اس کے خلاف درخواست دی اور ادارے نے باقاعدہ طورپراس کے ہسپتال میں داخلے پرپابندی لگائی، جس پرپولیس نے اس بلیک میلرکوگرفتارکیااوراس کی تفتیش چل رہی ہے۔

انہوں نے اعلیٰ افسران اورقانون سے نافذکرنے والوں سے مطالبہ کیاکہ ان نام نہاداین جی اوکے نمائندے کوقرارواقعی سزادی جائے۔چئیر مین وائی ڈی اے ڈاکٹر زنیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹروں کے خلاف جھوٹی درخواستیں اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔وائی ڈی اے ڈاکٹر فرحانہ کو حراساں کرنے والے کی پر زور مذمت کرتی ہے ہسپتال انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرے۔اس موقع پر ڈی ایم ایس و میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹررانا الیاس احمدبھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں