موجودہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے،رانامحمدجاویدخان

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:12

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف رحیم یار خان کے رہنماء رانامحمدجاویدخان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، تمام شعبوں میں گراس روٹ لیول پر کثیرالمیعاد بنیادوں پر اہم اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے حکومت دن رات کام کررہی ہے، حکومت تمام تر توانائیوں کے ساتھ مسائل حل کر رہی ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کامیاب دورہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب بنے گا، چینی قیادت کی جانب سے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت وزیراعظم کی قائدانہ حکمت عملی اور کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے چین کے کامیاب دورے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی،وزیراعظم عمران خان نے ملک سے کرپشن ختم کر کے ایسے اقدامات اٹھا دیے ہیں کہ ملک کو درپیش بحران حل ہونے لگے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے دروازے کھلنے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنی ان کشمیری بہنوں، بیٹیوں، بھائیوں اور بچوں کو جو دو ماہ کے کرفیو کے باوجود ثابت قدم ہیں اور بھارتی فوج کا کوئی بھی ظلم و ستم ان کے جذبہ اور جوش کو کم نہیں کر سکتا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں