رحیم یار خان ‘ شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز اور ملازمین کی ہڑتال کو 7 دن ہو گئے

او پی ڈی اور آپریشن تھئیٹر بند ہونے سے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا‘مریضوں کی تعداد میں اضافہ

منگل 15 اکتوبر 2019 13:14

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز اور ملازمین کی ہڑتال کو سات دن ہو گئے، او پی ڈی اور آپریشن تھئیٹر بند ہونے سے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا، شیخ زید ایمرجنسی وارڈ سمیت پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد اضافہ ہو گیا شیخ زید ہسپتال کے میڈیکل، سرجیکل، اور آرتھو وارڈ میں سینکڑوں مریض آپریشن کے منتظر ہڑتال ختم ہونے کی راہ تک رہے ہیں ذرائع کے مطابق سوموار کے روز شیخ زید ہسپتال او پی ڈی وارڈ میں پانچ ہزار سے زائد مریض چیک اپ کیلئے آئے مگر او پی ڈی بند ہونے پر مایوس لوٹ گئے ہڑتال کے سبب رحیم یار خان کے دور دراز علاقوں سمیت سندھ پنجاب کے اضلاع سے آنے والے غریب اور مستحق مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جو جنہیں ہسپتال سے نہ صرف مفت ادویات ملتی تھیں بلکہ مہنگے ترین ٹیسٹ بھی فری ہوتے تھے عوامی سماجی حلقوں نے حکومت پنجاب سے شیخ زید ہسپتال کی بند او پی ڈی اور آپریشن تھئیٹر کھلوانے کا مطالبہ کیا ہی-

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں