نصیر آباد، دو مختلف حادثات میں تین خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:20

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) نصیر آباد میں دو مختلف حادثات میں تین خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مرادجمالی کی حدود غفارکوٹ کیمقام پر جیپ بولان ٹرین کی زدمیں آگئی جس میں تین خواتین سمیت چارافراد شدیدزخمی ہوگئے زخمیوں میں محمد بچل سیمت تین خواتین شامل ہیں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی زخمیوں میں محمد بچل کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی مزید تفتیش کر رہی ہے جبکہ دوسرے واقعے میں بیر چوکی ڈیرہ مراد جمالی قومی شاہراھ پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شاہ نواز شدید زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طور پر ھسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں