ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی رحیم یار خان نے سکولوں کی اپ گریڈیشن پر عملدرآمد کی منظوری دے دی

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:22

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی رحیم یار خان نے سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن میں چار دیواری، اضافی کلاس رومز کی تعمیر اور سکولوں کی اپ گریڈیشن پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک مختار حسین، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید سمیت محکمہ بلڈنگ و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ تعمیراتی کاموں سے منسلک محکموں کے افسران معیارپر خصوصی توجہ دیں ، ناقص و غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکداروں کو بیلک لسٹ اور ان کی معاونت کرتے والے محکمہ کے افسران واہلکاران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کو ئی افسر اپنے محکمہ میں ہونے والے تعمیراتی کام کی کوالٹی سے مطمین ہوئے بغیر متعلقہ محکمہ کو سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں