حکومت شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات لا رہی ہے،ڈی سی رحیم یار خان

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:22

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع میں معیار تعلیم کی بہتری اور محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے دیے گئے اہداف کی100فیصد حصول پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے فیلڈ میں نکلیں،ضلع کی رینکنگ میں تنزلی افسران کی پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت اور ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے، سی ای او ایجوکیشن، ڈی اوز، ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایک ماہ میں افسران کارکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر انہیں ضلع میں کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے ایجوکیشن اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک مختار حسین، شہناز چوہدری سمیت چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی اوز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیشہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ترجیح دیتے ہوئے ڈیلپمنٹ فنڈز بھی اضافی فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات لا رہی ہے اور حکومتی اقدامات کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل کرنے میں ایجوکیشن افسران کا کردار اہم ہے۔انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق پرائم منسٹر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل میں عوا م کی جانب سے نشاندہی کی گئی شکایات کو دو یوم میں حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں تعلیمی اداروں کا دورہ کریں اور دوران معائنہ تعلیمی ادار وں میں موجود مسائل کو وزیٹر بک میں درج کریں۔

انہوں نے کہا کہ سی ای او اپنے ڈی اوز کی جبکہ ڈی اوز ڈپٹی ڈی اوز کی کارکردگی مانیٹر کریں گے اسی طرح ڈپٹی ڈی او اے ای اوز کی کارکردگی بارے آئندہ اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادار وں میں بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اگر مسائل ہیں تو وہ سامنے لائے جائیں جبکہ تمام سکول سربراہان این ایس بی فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بناتے ہوئے اس کا ریکارڈ رکھیں۔

انہوں نے تمام افسران کو واضح ہدایات دیں کہ اگر ضلع سے تحصیل سطح تک افسران کو اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی پر تحفظات ہیں تو آگاہ کریں ایسے افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ ایجوکیشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو ایجوکیشن اتھارٹی کی کارکردگی مانیٹر کرے گا جبکہ ضلعی و تحصیل افسران سے لیکر سربراہان سکول اور اساتذہ کو کوئی شکایت ہے تو وہ براہ راست ڈپٹی کمشنر آفس میں رجوع کرے۔

انہوں نے ناقص کارکردگی پر ضلع و تحصیل افسران کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلعی و تحصیل افسراپنے وزٹ کا مائیکروپلان بنا کر ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائے جبکہ ڈی ایم او چوہدری اعتزاز انجم نئے حکومتی انڈیکیٹرز سے آگہی بارے افسران کا تربیتی سیشن کا انعقاد کریں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں خطرناک بلڈنگ سے متعلق ضلع کی ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو ترجیح دی جائے گی اگر کسی سکول سربراہ کو بلڈنگ کے معیار بارے تحفظات ہیں تو وہ متعلقہ افسرکو آگاہ کریں تاکہ ضلعی ٹیکنیکل ٹیم متعلقہ ادارے کا وزٹ کرکے اپنی سفارشات فراہم کر ے۔انہوں نے کہا کہ ہر15یوم بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی کارکردگی چیک کریں گے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں