وزیر اعظم عمران خان امن کے سفیر کے طور پر سامنے آئے ہیں،چوہدری آصف مجید

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:54

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان امن کے سفیر کے طور پر سامنے آئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کاسفیربن کرمودی حکومت کا گھناؤنا چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے، کشمیری عوام دو ماہ سے زائد قید وبند کی صعوبتیں اور بھوک افلاس میں مبتلا ہیں، عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمی سے چشم پوشی کی بجائے سختی سے نوٹس لے اور نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وبربریت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بطورمہمان خصوصی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں کشمیرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجید نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کیلئے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت خصوصی اہمیت کی حامل ہے جس سے مستقبل کے معمار ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں گے ، نوجوانوں کی مثبت تعلیم وتربیت ہی ان کی ترقی کی ضامن ہے جس کے ذریعے وہ مستقبل میں ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے،تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے حکومت ہنگامی اقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے پرنسپل پروفیسرسجادمنصور، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پروفیسرساجدمحمودخان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرسابق ممبرمیونسپل کمیٹی چوہدری نعمان صغیر، احمررضاکاکا، میاں انوارنبی، چوہدری جاویداختر، پروفیسرعطاء اللہ نملزئی، پروفیسرمحمداقبال،پروفیسرشہزادندیم، پروفیسراخترحسین مدنی ودیگرموجودتھے۔چوہدری آصف مجیدکوکالج انتظامیہ کی جانب سے کالج کودرپیش مسائل سے آگاہ کیاگیا،جسے انہوں نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں