کشمیریوںکوحق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق دیاجائے،سلطان احمدعلی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:54

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) تنظیم العارفین کے سربراہ صاحبزادہ حضرت سلطان احمدعلی نے اپنے دورہ رحیم یارخان کے موقع پرپی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیرمملکت امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورت حال اوردوطرفہ باہمی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے کشمیرکی موجودہ صورت حال اورمودی سرکار کی جانب کشمیریوںکی نسل کشی اوردوماہ سے زائدنافذکرفیوپراپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حضرت سلطان احمدعلی نے کہاکہ عالمی برادری کوکشمیریوںپرہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف اپنی آوازبلندکرنی چاہیے، پوری امت مسلمہ کااتحادموجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے کشمیریوںکوان کاحق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق دیاجائے۔

چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکے حوالہ سے پوری دنیامیں اپنا جو موقف واضح کیاہے اس کی ماضی مثال نہیںملتی، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس موقع پرسابق نائب ناظم ضلع کونسل چوہدری حسنین ظفروڑائچ ودیگر موجود تھے۔آخرمیںملک وملت، افواج پاکستان کی سلامتی اورکشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعامانگی گئی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں