افسران کی عوام تک براہ راست رسائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، جمیل احمد جمیل

لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر دیانتداری سے میرٹ پر حل کئے جائیںگے،ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:54

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ افسران کی عوام تک براہ راست رسائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر دیانتداری سے میرٹ پر حل کئے جائیںگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنرجمیل احمد جمیل اور ڈی پی او امیر تیمور نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مشترکہ کھلی کچہری لگائی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تمام پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل/شکایات سے آگہی کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کے علاوہ کھلی کچہریوں کا بھی تسلسل سے انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سے۔ڈی پی او امیر تیمور نے کہا کہ پولیس افسران میرٹ پر عوام کو انصاف فراہم کریں اور شہریوں کے لئے قابل رسائی رہتے ہوئے مقامی سطح پر ہی ان کے مسائل کا ازالہ کریں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں