رحیم یار خان،محکمہ تحفظ ماحول نے سموک کے پیش نظر بھٹہ جات کو بند کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:31

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) محکمہ تحفظ ماحول نے سموک کے پیش نظر بھٹہ جات کو بند کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے،فی ٹن کوئلہ اور کرائے بڑھنے سے اینٹوں کے نرخ بڑھ گئے،تعمیراتی کام رک گئے۔زرایع کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات رحیم یار خان نے ضلع بھر کے بھٹہ جات کو یکم نومبر سے سموک کے خطرے کے پیش نظر بھٹے بند کرنے بارے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، دو ماہ کے لیے بھٹہ خشت بند رہیں گے، ادھر موسم سرما کی آمد سے قبل ہی کان مالکان نے ایکا کرتے ہوئے فی ٹن کوئلہ 700روپے آضافہ کے ساتھ 6677روپے کر دیا ہے،جبکہ نیشنل ہائی وے اٹھارٹی کی طرف سے ایکسل لوڈ منیجمنٹ نافظ کر دیا ہے،جس کی وجہ 30ٹن کوئلہ کا کرایہ 60ہزار سے بڑھ کر 95ہزار روپے ہو گیا ہے، جبکہ اس سے قبل گذشتہ ماہ شدید بارشوں سے کچی اینٹ کا سٹاک بری طرح متاثر ہوا ہے،اس صورتحال میں فی ہزار اینٹ کا نرخ 7ہزار500روپے تک ہو گیا ہے،اینٹ مہنگی ہونے سے جاری ترقیاتی کام اور سرکاری منصوبے رک گئے ہیں،اس حوالے سے تحصیل صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چودھری شہزاد ساہی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی اور کوئلہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے بھٹہ کا کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے اگر اس کی طرف فوری توجہ نہ دی گئی تو لاکھوں مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے والا سیکٹر بالکل بند ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

بھٹہ خشت خام مال پکانے کے لیے کوئلہ انتہائی ضروری ہے، موجودہ حالات میں کوئلہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ حکومت اگر اس کاروبار کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو سموگ کی آڑ میں تین ماہ بھٹے بند کرنے کی بجائے اسے مستقل بند کر دے۔اس موقع پر جنرل سیکر ٹری حاجی اللہ مراد خان, نائب صدر حاجی ارشاد, چوہدری طارق عزیز،گل خان،انور خان،شاہ محمد و دیگر موجود تھے،بھٹے مالکان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چودھری شہزاد ساہی نے کہا کوئی حکومتی ادارہ کوئلہ کی قیمتوں کی طرف توجہ نہیں دے رہا اب بھٹے بند کرنے کے سوا ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں کوئلہ اتنا مہنگا نہیں ہوا جتنا آج ہے۔ حالانکہ کوئلہ قدرتی ذخائر ہے اور پاکستان میں اس کی وافر مقدار موجود ہے اس کے باوجود کوئلہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں