وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے، ایم پی اے چوہدری آصف مجید

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:03

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے معیشت میں روزبروز بہتری آ رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں ترقی لانے اور عوام کی خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے، سا بقہ حکومت نے ملکی وسائل کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیاجس کی وجہ سے غریب عوام مشکلات کا شکا ر ہے، غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک دشمن عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اور مفادپرست اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں،ہمارا ملک موجودہ حالات میں کسی احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا،یہ احتجاج کا نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کا وقت ہے، اپوزیشن کوپاکستان کی سفارتی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی، دنیا پاکستانی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ظفرکالونی رحیم یار خان میں سیوریج لائن کامنصوبہ مکمل ہونے پر چوہدری محمدافضل فوجی، محمدنعیم کھوکھر، عمارنعیم کھوکھرکی جانب اظہارتشکرکے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ انشائ اللہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاجارہاہے، ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے تقریباً9ارب روپے کی خطیررقم بہت جلدجاری ہورہی ہے جس سے شہرکوخوبصورت بنادیاجائے گا، گلی محلوں میں ترقیاتی کاموں کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے، الیکشنوں میں عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدہ کوپوراکریں گے، شہریوں کے تمام تربنیادوں مسائل سے آگاہ ہیں جنہیں فوری طورپرحل کیاجارہاہے، حلقے کاکوئی بھی علاقہ سیوریج، ٹف ٹائل، سڑکیں اوردیگرترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہیں گے شہر کوماڈل سٹی بنانے کاعزم کیاہواہے، اس موقع پراہل علاقہ نے سیوریج منصوبہ مکمل ہونے پرچوہدری آصف مجیدکاشکریہ اداکیا، اس موقع پرعامراقبال، الطاف حسین،ماسٹرظفر،منظوراحمد، محمدعلی، خالدجٹ، محمدیوسف، ڈاکٹرالطاف اوراہل علاقہ کی ایک کثیرتعدادموجودتھی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں