تمام گورنمنٹ سکولوں میں واٹرٹیسٹنگ کاعمل تیزکرنے کی ضرورت ہے،اے سی رحیم یارخان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:03

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان چوہدری اعتزازانجم نے کہاہے کہ تمام گورنمنٹ سکولوں میں واٹرٹیسٹنگ کاعمل تیزکرنے کی ضرورت ہے، طلبائ وطالبات کی غذائی قلت پرقابوپانے کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی فراہمی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نیتحصیل میلنٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی(TMAC)کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن سنٹر،پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈکے زیراہتمام منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اعتزازانجم نے کہاکہ خراب پانی پینے کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں جیساکہ ڈائریاکاشکاررہتے ہیں مسلسل بیماری کاشکاررہنے کی وجہ سے بچے غذائی کمی کاشکارہوجاتے ہیں اس لیے سکولوں میں واٹرٹیسٹ کے عمل کوتیزکیاجائے تاکہ صاف پانی کی فراہمی سکولوں کی سطح پریقینی بنائی جاسکے اورغذائی قلت پرکچھ حدتک قابوپایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میٹنگ میں موجودمحکمہ ہیلتھ سمیت تمام اداروں کوہدایات دیں کہ تحصیل رحیم یارخان میں نیوٹریشن کوبہتربنانے کے لیے ڈیپارٹمنٹ کی سطح پرمائیکروپلاننگ کی جائے تاکہ ماں اوربچہ دونوں محفوظ رہ سکیں۔ اس موقع پرڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹراسامہ منیرپنسوتہ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرایم ایس این سی، پی اینڈڈی مس افشاں اکرم نے ہیلتھ نیوٹریشن کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیااوراس بات پرزوردیاکہ غذائی کمی کودورکرنے کے لیے نچلی سطح سے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ غذائی کمی کے نقصانات بارے آگاہ کیاجاسکے، اس موقع پرمحکمہ ایجوکیشن فشریز، سوشل ویلفئیر اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں