چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالہ سی تحصیل کوآرڈینیشن کی میٹنگ کاانعقاد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:03

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) تحصیل کوآرڈینیشن کی میٹنگ کاانعقادزیرصدارت اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان چوہدری اعتزازانجم منعقدہوئی، جس میں شیعہ سپریم کونسل کے مرکزی صدربابرزمان، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ حیدر،شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر عامر سجاد سومرو، ایس ایچ اوسی ڈویژن حافظ محمدشفیق نے ڈی ایس پی سٹی کی نمائندگی کی۔

ریسکیو 1122کی جانب سے ڈاکٹرعادل، میونسپل کمیٹی سے ایکسین عدنان کشنود،واپڈاکے نمائندوں سمیت ضلع کونسل کی نمائندگی سرورثانی، محکمہ ہیلتھ سے ڈاکٹرعاکف رؤف، آصف نقوی، آبادپورسے سیدشہزادشاہ، مڈدرباری سے محمدافضل، شیعہ علماء کونسل کے تحصیل جنرل سیکرٹری اطہرحسین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالہ سے کئے جانے والے انتظامات بارے تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

شیعہ سپریم کونسل کے مرکزی صدر بابر زمان اورجنرل سیکرٹری مرتضیٰ حیدرنے آبادپور، دولت پور،آدم والی، رکن پور، ٹبی لاڑاں، مڈدرباری، رحیم یارخان سٹی،ترنڈہ سوائے خان،کوٹ سمابہ کی امام بارگاہوں کے قریب تجاوزات کوختم کرنے اورصفائی ستھرائی، لائٹنگ کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنرچوہدری اعتزازانجم نے یقین دہانی کرائی کہ تمام انتظامات سمیت سکیورٹی کے امورکویقینی بنایاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پرانتظامات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی، غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے میٹنگ میں شریک تمام محکموں کے ذمہ داران کوہدایات دیں کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کوپوراکریں۔اس موقع پر بابر زمان نے محرم الحرام کے موقع پرقانون نافذکرنے والے اداروں، سکیورٹی اداروں خاص طورپرڈی سی اورڈی پی اوکوبہترین انتظامات کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔ضلعی صدرشیعہ علماء کونسل عامرسجادسومرونے ضلعی انتظامیہ کے تعاون پران کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں