وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرکے یوتھ کے اعتماد کو تقویت دی ہے،ہارون الرشید

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:07

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) انصاف سپورٹس اینڈکلچرل فیڈرجنوبی پنجاب کے صدرہارون الرشید المعروف مون چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرکے یوتھ کے اعتماد کو تقویت دی ہے،جس نے عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرکے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان سے وابسطہ فیملیز کے دل بھی جیت لئے ہیں اور ایسے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،جس میں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے نوکریوں کے حصول کے لیے مختلف اداروں کے چکر لگانے کی بجائے اپنا کاروبار شروع کرکے دوسرے لوگوں کو نوکریاں فراہم کریں گے اور ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے حکومت نے 10 لاکھ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 100 ارب روپے کے قرضے انتہائی آسان شرائط پر دیے،جس میں 25 فیصد حصہ خواتین کو ہونگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ہسپتال روڈپل سکول میں جہانزیب انصاری کوپی ٹی آئی کے ضلعی رہناء وسابق ضلعی نائب چئیرمین ضلع کونسل چوہدری محمدنعیم شفیق ودیگرہمراہ ضلعی سیکرٹری انفارمیشن کانوٹیفکیشن دیتے ہوئے کیا۔ مون چوہان، چوہدری محمدنعیم شفیق اورانصاف سپورٹس اینڈکلچرل فیڈریشن کے ضلعی صدرراناقمرالزماں قمر نے کہاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے معیشت پر جاری جمود ختم ہوگیا ہے معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور مشکل وقت ختم ہوگیا خوشحالی کا سفر شروع ہوگیاہے اب آنے والا ہر دن ملکی ترقی و خوشحالی میں اضافے کا دن ہوگا، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام تراقدامات اٹھارہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے سپورٹس مین کی حیثیت سے کھیلوں کوخصوصی طورپرفوکس کیاہواہے۔

اس موقع پرنومنتخب ضلعی سیکرٹری انفارمیشن جہانزیب انصاری نے کہاکہ شہرمیں کھیلوں کے میدان آبادکرنے اورنئی نسل کوکھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں