رحیم یارخان، موٹرسائیکل،گدھاگاڑی میں تصادم،خاتون شدید زخمی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:07

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) موٹرسائیکل اورگدھاگاڑی میں تصادم، گدھاگاڑی کابانس خاتون آسیہ بی بی کے پیٹ میں جاگھسا، شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان کے سرجن اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرمہتمم نذیرچوہدری نے کامیاب آپریشن کرکے مریضہ کی جان بچالی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق راجن پورکی رہائشی آسیہ بی بی اپنے خاوندکے ساتھ موٹرسائیکل پراپنے عزیزوں کے پاس جارہی تھی راستے میں گدھاگاڑی کے ساتھ موٹرسائیکل کی ٹکرہوگئی،جسکا بانس آسیہ بی بی کے پیٹ میں جاگھسااورمریضہ کی آنتیں پیٹ سے باہرآگئیں، مریضہ کوتشویش ناک حالت میں راجن پورسے شیخ زیدہسپتال لایاگیاجہاں سپیشلسٹ سرجن واسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرمہتمم نذیرچوہدری نے مریضہ کاایمرجنسی میں فوری کامیاب آپریشن کرکے اس کی جان بچالی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں