ریسکیو 1122 رحیم یار خان کے ضلع میں12سال مکمل ‘دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد کی ایمرجنسیز کو ڈیل کیا گیا‘ ڈاکٹر عبدالستار بابر

پیر 21 اکتوبر 2019 14:48

ریسکیو 1122 رحیم یار خان کے ضلع میں12سال مکمل ‘دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد کی ایمرجنسیز کو ڈیل کیا گیا‘ ڈاکٹر عبدالستار بابر
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ریسکیو 1122رحیم یار خان کے ضلع میں12سال مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابرکی سربراہی میں سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122رحیم یار خان میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں12 سالوں میں اہم کامیابیوں پر نظر ڈالی گئی اورضلع کے تمام ریسکیورز کو ان 12سالوں میں اپنی اعلیٰ کارکردگی برقرار رکھنے پرخراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر نے اپنے خطاب میں تمام اہم ایونٹ،تقاریب،حادثات اور سانحات،انکی روک تھام ،سیفٹی آگاہی مہمات اور ناقابل فراموش عظیم کارنامے سر انجام دینے پر تمام ریسکیورز کی کھلے دل سے حوصلہ افزائی کی اسی طرح اہم کارنامے اور اپنی بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی کے بل بوتے پر ترقی پانے والے ریسکیورز کا ذکر کیا ڈاکٹر عبدالستار بابر نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122رحیمیارخان نے گذشتہ 12 سالوں میں 2لاکھ 60 ہزار سے زائد ایمرجنسیز کو ڈیل کیا اور تقریباً 2لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع بھرمیں میں چھوٹے ہسپتالوں میں سے بڑے ہسپتالوں میں پیشنٹ ٹرانسفرسروس کے ذریعے ڈاکٹروں کی طرف سے ریفرکردہ 25ہزارسے زائدکیسز میں اتنے ہی افراد کو منتقل کیاگیا۔اس پر وقار اورشاندار تقریب کے اختتام پر ریسکیو 1122کی بارہویں سالگرہ کا کیک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمٰن ، تمام ریسکیو افسران نے کاٹا۔ تمام ریسکیورز میں کیک اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔آخر میں ضلع میں سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کااعادہ کیا گیا -

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں