رحیم یارخان،کچرے سے بوری بند ملنے والی نعش کا معمہ حل، شناخت ہوگئی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:41

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) کچرے سے بوری بند ملنے والی نعش کا معمہ حل، شناخت ہوگئی،نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات پر بھائی کو قتل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

کچرے کے ڈھیر سے 25سالہ نوجوان کی بوری بند نعش برآمد ہوئی تھی جس کی بشیر احمد سے نام سے شناخت ہوگئی جو کہ موضع چوہدری کارہائشی تھا اور چند روز قبل گھر سے روزگار کے سلسلہ میں گیا تھا اور پھر گھر واپس نہ آیا تھا بھائی عبدالغفار کے مطابق اس کے بھائی کو نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے کچرے کے ڈھیر میں دبادی تھی پولیس نے بھائی کی مدعیت میںنامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں