رحیم یارخان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

جمعہ 15 نومبر 2019 22:14

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل نے سینئر سول جج فیاض حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہسپتال ، لنگرخانے اور قیدیوں کی بیرکوں کا معائنہ کیا اور مسائل سنے۔ جن کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی نے انہیں جیل میں خواتین ، نوعمر اسیران اور دیگر اسیران کو دی جانیوالی تعلیم و تربیت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدیوں کو بنیادی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے سات نئے لٹریسی سینٹرز کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث خاتون سمیت 15 قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں