رحیم یارخان، مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاست کو بند گلی میں دھکیل لیا ہے، چوہدری گلزاراحمد

جمعہ 15 نومبر 2019 22:14

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) انصاف سپورٹس اینڈکلچرل فیڈریشن کے ڈویژنل صدرچوہدری گلزاراحمدڈھلوں نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاست کو بند گلی میں دھکیل لیا ہے اور عوام کے معمولات اور کاروبار زندگی کو مفلوج کرنے کی کوشش ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، مولانا اپنے مطالبات کے حوالے سے پہلے دن سے تذبذب کا شکار ہیں وفاقی دارالحکومت میں پڑائو ختم کرنے کے بعد ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلان ان کی بد حواسی کا منہ بولتا ہے، عوام کے زندگی کے معمولات میں دخل او رکاروبار کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اورایسے حالات میں جب سٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے ،معیشت کے حوالے سے عالمی اداروں ے کی حوصلہ افزا رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پرگامزن ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولاناکا پلان اے جس طرح ناکام ہوا ہے پلان بی بھی اسی طرح ناکام ہو گا کیونکہ ان کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کردیاہے بہت جلدملک ترقیاتی یافتہ ممالک کی صفوںمیںکھڑاہوگا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں