رحیم یارخان، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے امن وامان کے قیام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ میں مددملے گی، چوہدری وقاص اکرم

ہفتہ 16 نومبر 2019 19:26

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء)چیمبرآف کامرس کے ایگزیکٹوممبرچوہدری وقاص اکرم وڑائچ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہروں کے داخلی وخارجی راستوں اوراہم پبلک مقامات پرسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب خوش آئندہے اس سے امن وامان کے قیام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ میں مددملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے چیمبرآف کامرس اپناعملی کرداراداکرے گااورشہرکی تعمیروترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کاروباری طبقے کوحقوق کی فراہمی میں اپناکرداراداکرے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں