رحیم یار خان، ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت بڑے حادثات و سانحات کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلیے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

پیر 20 جنوری 2020 22:59

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنرعلی شہزادکی سربراہی میںبڑے حادثات و سانحات کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس ہواجس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوڈاکٹرجہانذیب حسین لابر،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا،سیکریٹری ڈی ڈی ایم اے و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر،سیکریٹری آرٹی اے چوہدری ریاست علی،پنجاب پولیس،محکمہ صحت،محکمہ تعلیم،تمام ضلعی اداروں کے ضلعی سربراہان،تمام تحصیلوں کے چیف آفیسرز،میونسپل کمیٹیوں کے نمائندوں اور دیگرآرگنائزیشنزکے سربراہان و نمائندے شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنے رحیم یارخان و صادق آباد میں ریسکیواسٹیشنز کی وسعت و اضافہ کے لیے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اوراسی طرح چوک بہادرپور ، ترنڈہ محمد پناہ ،نواں کوٹ کیے لیے تجویز کئے گئے نئے ریسکیواسٹیشنز کے لیے متعلقہ محکموں کو کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122میں ضم کئے گئے فائربریگیڈ عملے کومروجہ یونیفارم کی فراہمی،روڈٹریفک حادثات میں کمی لانے اور خصوصی طورپر گنے کرشنگ سیزن میں گنے سے لوڈڈ ٹرالیوں کے باعث ہونے والے شدید قسم کے حادثات کی روک تھام کے لیے ٹرالیوںکی پشت پر ریفلیکٹرز نہ لگانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن،تمام ضلعی اداروں کے سربراہان و اعلیٰ افسران کو ریسکیواہلکاروں سے فائرفائٹنگ کی عملی تربیت حاصل کرنے،خان پور اڈہ ،جگنو چوک،چوک بہادر پوراورنئی غلہ منڈی پر آگ بجھانے والی گاڑیوں میں پانی بھرنے کے لیے فوری اقدامات اورڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں