رحیم یار خان۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا تحصیل صادق آباد کا دورہ ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

جمعہ 24 جنوری 2020 18:09

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تحصیل صادق آباد کے دورہ اولڈ بس اسٹینڈ صادق آباد، ٹی ایچ کیو ہسپتال، ریسکیو1122اسٹیشن، اراضی ریکارڈ سنٹرز کے لئے مختص اراضی سمیت فلاح عامہ کی سروسز فراہم کرنے والے اداروں اور منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد میں ادویات سے متعلق شہریوں و مریضوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلے ’’میڈیسن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم‘‘ کا افتتاح بھی کیا جس کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد میں علاج معالجہ کے غرض سے آنے والے مریض /ورثائ ہسپتال میں دستیاب155ادویات سے متعلق ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کے درج ذیل نمبرز 0800-33444/068-9230389پر فون کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادویات کی دستیابی سے متعلق معلومات فراہمی کی سہولت24گھنٹے دستیاب ہو گی۔ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی علی شہزاد کی ذاتی دلچسپی کے باعث مریضوں کو ہسپتالوں میں ادویا ت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ابتدائی طور پر اس سروس کا آغاز ٹی ایچ کیو صادق آباد سے کیا گیا ہے جس کا دائرہ کار جلدضلع بھر کے تمام ہسپتالوں تک پہنچایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کی عیادت اور ورثائ سے بھی طبی سہولیات کے معیار بارے معلومات حاصل کیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے اولڈ بس اسٹینڈ سمیت ریسکیو1122کے تحصیل اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور تحصیل ایمرجنسی آفیسر عاشق محمود کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن پر جگہ کی کمی کے باعث درپیش مسائل بارے آگہی پر ڈپٹی کمشنرنے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو متبادل اراضی فراہم کرنے کے لئے جلد اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ اولڈ بس اسٹینڈ کی جگہ کو قابل استعمال بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور شاہرات سے تجاوزات و غیر قانونی اسٹینڈز کا خاتمہ کرکے شاہرات کو کشادہ اور دستیاب جگہوں پر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت پودے لگائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں